ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا الزام: میہول چوکسی نے ارون جیٹلی کی بیٹی ،داماد کے فرم کو کیا تھا ہائیر، دستاویزات پیش کیے

کانگریس کا الزام: میہول چوکسی نے ارون جیٹلی کی بیٹی ،داماد کے فرم کو کیا تھا ہائیر، دستاویزات پیش کیے

Tue, 23 Oct 2018 01:12:49    S.O. News Service

نئی دہلی22اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے مرکزی حکومت پر کرارا حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ ملک کا پورا ڈھانچہ اقتصادی مجرموں کو تحفظ دینے کا کام کر رہا ہے۔

میہول چوکسی کے گھوٹالے سے منسلک سارے کاغذات وزارت خزانہ، SFIO اور سب کو 2015 میں فارورڈ کر دیئے گئے تھے ۔ وزیر خزانہ کی بیٹی سونالی جیٹلی اور ان کے داماد کو میہول چوکسی کے فرم نے ہائیر کیا۔ بعد میں ان لوگوں نے پیسے یہ کہتے ہوئے لوٹا دیئے کہ ہم نے ان کا کوئی کام نہیں کیا۔ یہ رقم 24 لاکھ روپے ہمارے پاس بینک کے ثبوت کے ساتھ ہے جس اکاؤنٹ سے پیسے واپس آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ تھا کہ میہول چوکسی بھاگنے والا ہے۔ بینک کا بیان ہے جس اکاؤنٹ سے پیسے واپس آئے، میہول چوکسی کے فرار کے بعد فرم نے پیسے لوٹائے۔ سچن پائلٹ نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کس بنا پر وزیر خزانہ کی بیٹی اور داماد کے لاء فرم کو ہائر کیا گیا تھا۔

دوسری طرف کانگریس لیڈر راجیو ساتو نے کہا کہ پورے معاملے میں میہول چوکسی اور وزیر خزانہ کی بیٹی داماد کی ملی بھگت تھی۔ 24 لاکھ اکاؤنٹ میں جمع کرنا کیا وزیر خزانہ کو معلوم تھا؟ کس لیے یہ پیسہ دیا گیا؟ کیا فرار میں مدد کے لئے۔ 

 


Share: